16 September 2018 - 20:24
News ID: 437161
فونت
انتونیو گوٹیرس:
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ ماضی میں امریکہ کاعالمی سیاست میں اہم کردارتھا مگر آج تجارت اور دیگر معاملات میں الجھ کر رہ گیا ہے۔
انتونیو گوٹیرس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ ماضی میں امریکہ کاعالمی سیاست میں اہم کردارتھا مگر آج تجارت اور دیگر معاملات میں الجھ کر رہ گیا ہے۔

امریکی جریدے سے گفتگو کرتے ہو ئے سیکریٹری جنرل نے کہاکہ دنیا اس وقت انتشارکا شکار ہے جبکہ امریکی انتظامیہ اس وقت اپنا دبدبہ اور قائدانہ وصف کھو چکی ہے اور اس مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں وہ سرد جنگ کے خاتمے کے وقت تھی۔

ماضی میں امریکہ عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کرتا تھا مگر آج تجارت اور دیگر موضوعات میں الجھ کر رہ گیا ہے جس سے اس کا دبدبہ کم ہو چکاہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬