17 September 2018 - 16:16
News ID: 437167
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی :
یرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عراقی قوم کے حق میں سربلندی اور نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ عراقی قوم اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
ڈاکٹر علی لاریجانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عراقی قوم کے حق میں سربلندی اور نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ عراقی قوم اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

یہ بات 'علی لاریجانی' نے اتوار کے روز عراق کے نئے ہم منصب 'محمد ریکان الحلبوسی' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے الحبوسی کو عراقی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس ملک کے اسپیکر کی بھرپور کوششوں کے ساتھ عراقی کی سیاسی، اقتصادی، سماجی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عراق کی ایسی نازک صورتحال میں قیام امن کے لیے عراقی اسپیکر کا کردار بہت اہم ہے۔

الحلبوسی نے عراقی قوم و حکومت کی حمایت کے لیے ایران کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام داعش کے چنگل سے عراقی علاقوں کی آزادی کے لیے ایرانی قوم کے مرہوں منت ہیں۔

عراقی اسپیکر نے کہا کہ عراقی اراکین مجلس اسلامی جمہوریہ ایران پر کسی بھی پابندیوں عائد کرنے کے خلاف ہیں اور ان ایران مخالف امریکی پابندیوں کو ظالمانہ سمجھتے ہیں۔

الحلبوسی نے خطے میں بدامنی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم علاقائی امن اور استحکام کی واپسی کے لیے ایران کے ساتھ باہمی تعاون کرنے پر تیار ہیں۔/۹۸۸/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬