رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت جنگ نے شام کے صدر بشار اسد کی اقامت گاہ ، دمشق کے بین الاقوامی ایئر پورٹ اور شامی فوج کے ٹینکوں کی چند تصویریں شائع کرنے کے بعد شام کے صدر بشار اسد کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
اسرائیل آو ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت جنگ نے شام کے صدر بشار اسد کی اقامت گاہ ، دمشق کے بین الاقوامی ایئر پورٹ اور شامی فوج کے ٹینکوں کی چند تصویریں شائع کرنے کے بعد شام کے صدر بشار اسد کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
سرائیلی وزارت جنگ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس بشار اسد کے قیام کی جگہ کے چند فوٹو موجود ہیں اور اسرائیل جب چاہے شام کے صدر بشار اسد کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے یہ فوٹو اور اطلاعات اپنے جدید ترین سیٹلائٹ ( اوفک 11 ) کے ذریعہ حاصل کی ہیں۔
اسرائیلی وزارت جنگ کا یہ دعوی ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب شام میں امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشتگردوں داعش اور جبھتہ النصرہ کوزبردست شکست ہوئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/