18 September 2018 - 20:12
News ID: 437174
فونت
اسرائیلی حملے کے دوران شام کی فضاؤں میں روسی طیارے کی تباہی کے بعد روس کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ماسکو تل ابیب کے اس اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
روسی وزارت خارجہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شویگوف نے منگل کے روز اسرائیل وزیر جنگ کو ٹیلی فون کر کے واضح کیا کہ ماسکو اسرائیل کو شام میں اپنے فوجی طیارے کی تباہی کا پورا پورا ذمہ دار سمجھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جوابی اقدام کا حق بھی روس کے لیے محفوظ ہے۔

روسی سینیٹ نے بھی اسرائیل کو آئندہ ایسے اقدامات کی بابت خبردار کرتے ہوئے شام کے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ماسکو میں روس کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے اس واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسے واقعات کی تکرار کی صورت میں سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ شام کے ساحلی شہر لاذقیہ پر اسرائیل کے ہوائی حملے کے بعد روس کا ایک فوجی طیارہ عملے کے چودہ ارکان کے ساتھ گر کر تباہ ہو گیا۔

روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے حملے کے دوران روسی طیارے کو اپنی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا ہے جو انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬