20 September 2018 - 11:05
News ID: 437189
فونت
قائد انقلاب اسلامی کی شرکت کے ساتھ ؛
امام حسین علیہ السلام اور ان کے با وفا اصحاب و انصار کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری شب عاشورہ حسینی حسینیہ امام خمینی (ره) تہران میں منعقد ہوئی جس میں قائد انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سربراہوں اور اسی طرح ہزاروں کی تعداد میں اہل بیت عصمت طہارت سے محبت کرنے والوں نے شرکت کی ۔
قائد انقلاب اسلامی

 

رسا  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام حسین علیہ السلام اور ان کے با وفا اصحاب و انصار کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری شب عاشورہ حسینی حسینیہ امام خمینی (ره)  تہران میں منعقد ہوئی جس میں قائد انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سربراہوں اور اسی طرح ہزاروں کی تعداد میں اہل بیت عصمت طہارت سے محبت کرنے والوں نے شرکت کی ۔

اس مجلس عزا کو ایران کے مشہور و معروف خطیب حجت ‌الاسلام والمسلمین عالی نے خطاب کی اور واقعہ کربلا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : حضرت سیدالشهدا امام حسین علیہ ‌السلام کا ایمان و یقین اس طرح تھا کہ عاشورہ کے روز سب سے مطمئن شخص میں سے تھے اور یہ عظیم و دردناک واقعہ سے وہ ذرہ برابر بھی پریشان و مضطرب نہیں ہوئے ۔

حجت ‌الاسلام والمسلمین عالی نے وضاحت کی : توحیدی نگاہ و نکتہ نظر میں شکست و نا امیدی کا کوئی وجود نہیں ہے اور اسی طرح دفاع مقدس میں مجاہدین خداوند عالم پر توکل و تضرع کے ساتھ اپنی جان فشانی کوشش کی اور الہی رضایت کے حصول کے لئے اپنی تمام مجاہدت کا استعمال کیا ، آج بھی سب لوگ اقتصادی مشکلات اور دشمن کے فریب پر کامیابی کے لئے اسی عقیدہ پر قائم رہتے ہوئے کامیابی حاصل کرے نگے ۔

شب عاشورہ کے اس مجلس عزا میں ایران کے مشہور مداح و ذاکر جناب قیاسی اور جناب مطیعی نے حضرت سیدالشهداء امام حسین علیہ ‌السلام اور ان کے اہل بیت علیہم السلام اور ان کے با وفا صحابی پر ڈھائے گئے مظاہم کو بیان کی اور نوحہ خوانی و مرثیہ خوانی و مصائب پڑھی ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬