23 September 2018 - 14:55
News ID: 437210
فونت
حزب اللہ لبنان نے اہواز میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رہبر معظم ، ایرانی حکومت ، عوام اور متاثرہ خانداوں کے ساتھ مہدردی کا اظہار کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اہواز میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رہبر معظم ، ایرانی حکومت ، عوام اور متاثرہ خانداوں کے ساتھ مہدردی کا اظہار کیا ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اہواز میں دہشت گردانہ حملے کے پیچھے خبیث شیطانی ہاتھ  ہیں  جو ایران میں قائم امن و ثبات کو سلب کرنا چاہتے ہیں۔

حزب اللہ لبنان نے اہواز دہشت گردانہ حملے کو امریکہ کی براہ راست جنگ اور امریکی نیابتی جنگ کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں کے ذریعہ  اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی مزاحمتی کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬