عمر عبداللہ :
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا کہ ہم نے پنچایت اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیر میں الیکشن کب ہونگے اور کن حالات میں ہونگے ابھی اس کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات بہتر ہونے کے بجائے دن بہ دن بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تشویشناک صورتحال کو دیکھ کر ڈر لگتا ہے اور دفعہ 35 اے کے خلاف سازشوں نے غیر یقینیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ نے اپنے دورہ لداخ کے دوران پارٹی عہدیداروں کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دفعہ 35 اے کے ساتھ سب کچھ جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنچایت اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہمارے پاس اب بھارت کو اپنی بات سنانے کا اور کوئی طریقہ باقی نہیں رہ گیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے