24 September 2018 - 18:22
News ID: 437223
فونت
حشد الشعبی کے ترجمان :
علی الحسینی نے کہا کہ امریکہ ایک بار پھر عراق میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے منصوبہ پر کام کررہا ہے امریکہ شام کے صوبہ ادلب سے وہابی دہشت گردوں کو عراق منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
الحشد الشعبی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ ایک بار پھر عراق میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے منصوبہ پر کام کررہا ہے امریکہ شام کے صوبہ ادلب سے وہابی دہشت گردوں کو عراق منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

حشد الشعبی کے ترجمان علی الحسینی کا کہنا ہے کہ ادلب کے ساتھ عراقی سرحد پر سکیورٹی کے سخت انتظآمات کی ضرورت ہے کیونکہ امریکہ پھر عراق میں داعش کو زندہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

الحسینی نے کہا کہ شام اور عراق کی سرحد پر حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ داعش دہشت گردوں کو دوبارہ عراق میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

الحسینی نے عراقی وزارت خآرجہ پر زوردیا کہ وہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں کی حرکت و نقل پر قریبی نظر رکھنے کے سلسلے میں اقدامات عمل میں لائے عراق میں موجود امریکی فوجیوں کے دہشت گردوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں ۔امریکی فوجی چھاؤنی کے قریب بھی عراق کے گشتی طیاروں کو پرواز کی اجازت ملنی چاہیے ۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬