25 September 2018 - 12:41
News ID: 437230
فونت
نیتن یاہو نے روسی صدر ولادی میر پوتین سے کہا ہے کہ ہتھیاروں کے جدید نظام کو غیر ذمے دار کھلاڑیوں کے حوالے کرنے سے خطے میں خطرات میں اضافہ ہوگا۔
نیتن یاہو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے روسی صدر ولادی میر پوتین سے کہا ہے کہ ہتھیاروں کے جدید نظام کو غیر ذمے دار کھلاڑیوں کے حوالے کرنے سے خطے میں خطرات میں اضافہ ہوگا۔

نیتن یاہو نے روس کی جانب سے شام کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام ایس 300 مہیا کرنے کے اعلان کے بعد صدر ولادی میر پوتین سے فون پر گفتگو کی ہے اور انھیں اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل اپنی سکیورٹی اور مفادات کا تحفظ جاری رکھے گا۔

اس نے صدر پوتین کے ساتھ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان روابط جاری رکھنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔

اسرائیل ایک عرصے سے روس پر یہ زور دے رہا ہے کہ وہ شام کو ایس 300 میزائل دفاعی نظام فروخت نہ کرے۔

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے واضح کیا ہے کہ ماسکو ماضی میں شام کو یہ میزائل دفاعی نظام فروخت نہ کرکے اسرائیل کو ممنون احسان کرتا رہا ہے مگر گذشتہ ہفتے طیارے کی تباہی میں پندرہ روسی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد وہ اپنے فوجیوں کے تحفظ کے لیے مناسب جوابی اقدامات پر مجبور ہوگیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬