27 September 2018 - 10:53
News ID: 437251
فونت
فرانسیسی صدر :
فرانسیسی صدر امانویل میکروں کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو طاقت سے کچلنے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
فرانسیسی صدر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران فرانس کے صدرامانویل میکروں نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے آئینی حقوق کو تسلیم کرنے اورتنازع کے دو ریاستی حل کو قبول کرنے میں مضمر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب کہ فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال اور ایک طرفہ اقدامات سے مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن قائم نہیں ہوسکتا۔

فرانسیسی صدرنے ایران کے حوالے سے کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں مداخلت کشیدگی کا باعث ہیں لیکن اس کا حل بات چیت میں ہے۔

2015 میں ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جو معائدہ طے پایا تھا اس میں ایران کوجوہری طاقت کے حصول کی حد مقرر کی گئی تھی۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے کے بجائے اس معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬