پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ۴ دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ۲ جوان ہلاک اور ۲ زخمی ہوگئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن " رد الفساد" کے تحت خفیہ اطلاعات پر قلات کے علاقے منگوچر میں آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہےکہ آپریشن کے دوران فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان میر عالم اور وارث جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کامنصوبہ بنارہےتھے جب کہ ان کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس، دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے