28 September 2018 - 11:42
News ID: 437260
فونت
ایران کے سیکورٹی اداروں نے ملک کے جنوب مشرقی سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی ایک ٹیم کو درہم برہم اور اس کے چار ارکان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
سپاہ پاسداران

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے القدس ہیڈکوارٹر کے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں کی ایک ٹیم  پڑوسی ملک کی سرحدوں سے سراوان کے علاقے میں ایرانی چیک پوسٹوں پر حملہ کرنا چاہتی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

اس کامیاب کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے جبکہ باقی دہشت گرد ہمسایہ ملک کی جانب فرار ہو گئے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  کے القدس ہیڈکوارٹر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے سیکورٹی ادارے کسی کو قومی مفادات اور سلامتی کے خلاف کاروائی کی اجازت نہیں دیں گے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬