28 September 2018 - 12:20
News ID: 437261
فونت
کینیڈا کی پارلیمنٹ نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم پر خاموشی اختیار کیے رکھنے پر میانمار کی وزیراعظم آنگ سانگ سوچی کی اعزازی شہریت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔
میانمار

آنگ سانگ سوچی کی اعزای شہریت کی منسوخی کی قرارداد گزشتہ روز پیش کی گئی تھی جب کہ ایک ہفتے قبل ہی کینیڈا کی پارلیمنٹ نے میانمار کے فوجی مظالم کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی قرار دیا تھا۔

آنگ سانگ سوچی نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی جس پرعالمی قیادت اور اداروں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق میانمار فوج کے افسران مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں لیکن آنگ سانگ سوچی کی حکومت نے فوجی افسران کو سزا دینے سے انکار کر دیا تھا۔

میانمار کی نوبیل یافتہ رہنما آنگ سانگ سوچی کینیڈا کی اعزازی شہریت حاصل کرنے والی چھٹی عالمی شخصیت تھیں۔ اس فہرست میں نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والے معروف افریقی رہنما آنجہانی نیلسن منڈیلا، پرنس کریم آغا خان، بودھ مذہبی رہنما دلائی لامہ، جنگ عظیم دوم میں انسانیت کی خدمت کرنے والے راؤل والینگ برگ اور پاکستان کی ملالہ یوسف زئی شامل ہیں۔

گزشتہ برس میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے واقعات رونما ہوئے تھے جس کے دوران مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬