29 September 2018 - 15:18
News ID: 437269
فونت
ستائیسویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں کم سے کم سات فلسطینی شہید اور پانچ سو سات دیگر زخمی ہو گئے۔
صیہونی فوجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  جمعہ کو ہونے والے ستائیسویں واپسی مارچ میں پانچ سو سات فلسطینی زخمی ہوئے جن میں پینتیس  بچےچار خواتین چار امدادی اہلکار اور دو صحافی شامل ہیں۔۔زخمی ہونے والوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

رواں سال تیس مارچ سے یوم الارض کے موقع پر فلسطینیوں کے شروع ہونے والے واپسی مارچ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور فلسطینی عوام ہر جمعے کو غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب مظاہرے کرتے ہیں۔

تیس مارچ سے جاری واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک ایک سو نوے سے زائد فلسطینی شہید اور بیس ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں اور عالمی اداروں نے صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬