30 September 2018 - 11:44
News ID: 437275
فونت
عمان نے کہا ہے کہ اس کے ہوائی اڈے یمنی عوام کو امداد فراہم کرنے کی غرض سے کھلے رہیں گے۔
عمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے ہفتے کی شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمان اور یمن کے درمیان ہمسائیگی اور بھائی چارے کے اصولوں کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

عمان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن کے بنیادی ڈھانچے کے تباہی اور پانی کی سپلائی کے نیٹ ورک کی تباہی کو اس ملک میں بیماریوں کے پھیلاؤ اور صحت سے متعلق دیگر مشکلات کی اہم ترین وجہ قرار دیا۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ یمنی عوام کی امداد رسانی کے حوالے سے جامع منصوبہ تیار کرے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن پر پچھلے تین برس سے جاری سعودی حملوں کے نتیجے میں پورے ملک میں وبائی امراض پھیل گئے ہیں چنانچہ عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت پانچ لاکھ سے زائد افراد یمن میں ہیضے میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں بیشتر تعداد بچوں کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬