30 September 2018 - 12:55
News ID: 437277
فونت
فلسطین نے سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر امریکہ کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
عالمی عدالت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین نے سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر امریکہ کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

فلسطینی حکومت نے عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے واپس تل ابیب لایا جائے۔ فلسطینی حکومت نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

ویانا کنونشن 1967 میں طے پایا تھا کہ سفارت خانہ میزبان ملک کے کسی شہر میں قائم کیا جائے گا جب کہ مقبوضہ بیت المقدس ایک متنازعہ علاقہ ہے جس پر اسرائیلی فوج نے قبضہ کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس دسمبر میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جس پر رواں برس مئی میں عمل درآمد بھی کردیا گیا۔ امریکہ کے بعد دیگر چند ممالک نے بھی سفارت خانے یروشلم منتقل کردیئے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬