30 September 2018 - 22:49
News ID: 437283
فونت
یمنی فوج کے ڈپٹی ترجمان عزیز راشد نے کہا ہے کہ دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کے نتیجے میں کئی پروازیں معطل ہو گئیں۔
دبئی ہوئی اڈے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون یونٹ نے اتوار کی صبح صماد تین ڈرون طیارے کے ذریعے دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

دفاعی اور عسکری ذرائع کے مطابق یمنی فوج کے ڈرون طیارے نے ایک ہزار دو سو کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پروازوں کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

یمنی فوج کے نائب ترجمان برگیڈیئر راشد عزیز نے بتایا ہے کہ یہ حملہ ملک کے مغربی ساحلی علاقوں پر متحدہ عرب امارات کی فوج کے حملوں کے جواب میں کیا گیا۔

جنگ یمن میں متحدہ عرب امارات کی شرکت اور مغربی ساحلی علاقوں میں اماراتی فوج کے مجرمانہ اقدامات کے جواب میں یمنی فوج نے ستائیس اگست کو بھی کئی بار دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

یمنی فوج کے ڈرون یونٹ نے چھبیس جولائی کو صماد تین ڈرون طیارے کے ذریعے ابوظہبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

اسی دوران اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ہفتے کی شب جنوبی سعودی عرب کے صوبے نجران کے علاقے الاشاجر میں قائم فوجی اہداف پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

زلزال ایک نامی میزائل سے کیے جانے والے اس حملے میں الاشاجر کے فوجی اڈے کو کافی نقصان پہنچا اور سعودی اتحاد کے متعدد فوج ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر یمنی فوج کے وار انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ فوجی اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ الحدیدہ کے شہر الدریہمی کے علاقے حیس میں سعودی اتحادی فوج کی ٹولی پر حملہ کرکے اسے تہس نہس کر دیا۔ اس حملے میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

صوبہ صنعا کے شہروں اور حریب نہم میں بھی سعودی فوجی اتحاد کے ایک ٹھکانے پر حملہ کر کے درجنوں سعودی اتحادی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یمنی فوج نے صوبہ البیضا کے علاقے الزہرا کی جانب سعودی فوجی اتحاد کی پیشقدمی کو ناکام بنا دیا جس  کے بعد یمنی فوج نے صوبے کے مختلف علاقوں میں سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬