‫‫کیٹیگری‬ :
06 October 2018 - 12:42
News ID: 437320
فونت
ٹرمپ نے کی تحقیر کا جواب؛
سعودی عرب کے ٹرمپ نواز ولیعہد محمد بن سلمان نے ٹرمپ کی جانب سے تحقیر اور تذلیل کے جواب میں کہا ہے کہ امریکہ اورسعودی عرب کے تعلقات میں تبدیلی نہیں آئی، سعودی عرب کو ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا پسند ہے۔
محمد بن سلمان

رسانیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی کیبل' سیٹلائٹ اور انٹرنیٹ نیوز ٹیلی ویژن چینل'بلومبرگ''سے گفتگو کرتے ہوئے  سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے  کہا کہ امریکہ اورسعودی عرب کےدرمیان بہترین اقتصادی تعلقات قائم ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ کی حمایت کے بغیر سعودی عرب کے بادشاہ  حتی دو ہفتے تک اقتدار میں باقی نہیں رہ سکتے۔ امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کی تحقیر کے بعد ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ تحقیر اغیار کو اپنی سلامتی دینے کا تحفہ ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے دعوی کیا کہ ریاض نے تیل کی پیداوار بڑھایا کہ ایران کے تیل کی برآمدات کو زیرو تک پہنچانے سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کی درخواست پر عمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ امریکہ 8 مئی 2018کو جوہری معاہدے سے الگ ہوا جس کے بعد امریکی حکومت نے دعوی کیا کہ 4 نومبر 2018 تک ایران کے تیل کی برآمدات کو زیرو تک پہنچا دے گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬