07 October 2018 - 19:31
News ID: 437336
فونت
ڈاکٹر طاہرالقادری :
عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ شریف برادران مکافات عمل کا شکار ہو چکے ہیں ۔
ڈاکٹر طاہرالقادری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کہ آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں نیب کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کو (ن) لیگ کی جانب سے سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے۔ شہباز شریف کی گرفتاری کی سب سے بڑی وجہ ان کی کرپشن ہے جو یہ اپنے دورِ اقتدار میں کرتے رہے ہیں، تحقیقات نیب نے شہباز شریف کے دور اقتدار میں ہی شروع کر دی تھیں۔

 

انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ 56 کمپنیز سکینڈل کیس میں شہباز شریف کے دور میں ہی آشیانہ ہاؤسنگ میں کرپشن کا انکشاف سامنے آنے پر نواز اور شہباز کے منظور نظر احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو گرفتار کیا گیا تھا، سابق وزیراعلی پنجاب کی گرفتاری کو سیاسی انتقام نہیں کہا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران مکافات عمل کا شکار ہو چکے ہیں، انہوں نے اپنے دور میں کرپشن کی جو نئی داستانیں مرتب کی تھیں وہ آج ان کیلئے ذلت و رسوائی کا طوق بن گئی ہیں، جس سے بچنے کیلئے وہ ہاتھ پاوں مار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کو چاہئے کہ اس کیس کو سیاسی رنگ دینے کی بجائے قانونی طور پر سامنا کرے، اگر بے گناہ ہوئے تو رہا ہوجائیں گے مگر ماڈل ٹاؤن میں 14 قتلوں کا طوق بھی ان کے گلے کا انتظار کر رہا ہے، بیگناہوں کا خون اپنی تاثیر ضرور دکھائے گا میں شریف برادران کو پھانسی کے پھندے پر جھولتا دیکھ رہا ہوں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬