11 October 2018 - 13:21
News ID: 437364
فونت
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو ممالک ایران سے تیل خرید رہے ہیں اگر ایران کے خلاف پابندیوں پر عمل در آمد ہونے کے بعد بھی انہوں نے تیل خریدنے کا سلسلہ جاری رکھا تو انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 امریکی صدر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو ممالک ایران سے تیل خرید رہے ہیں اگر ایران کے خلاف پابندیوں پر عمل در آمد ہونے کے بعد بھی انہوں نے تیل خریدنے کا سلسلہ جاری رکھا تو انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ 4 نومبر کے بعد جب ایران پر پابندیوں پر عمل درآمد شروع ہوگا چین اور ہندوستان سمیت دیگر ممالک پر نظر رکھیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا 8 مئی 2018 کو جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پرعلیحدہ ہوا اور یہ دعوی کیا کہ ایران کے تیل کی برآمدات کو زیرو تک پہنچائے گا۔

ٹرمپ کی دھمکیوں اور امریکی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے روس، چین، ترکی اور ہندوستان نے واضح طور پر کہا کہ وہ امریکی مطالبے پرعمل نہیں کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬