14 October 2018 - 14:37
News ID: 437397
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ آج ہم عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف شاکی ہیں اور امریکہ کو ہم ہر محاذ پر شکست سے دوچار کریں گے۔
حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے تہران یونیورسٹی میں طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ اہم نہیں بلکہ ملکی مفادات اہم ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے میدان میں ایران کو بہت بڑی فتح نصیب ہوئی اور پوری دنیا اس بات کا اعتراف کررہی ہے کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدہ کرکے امریکہ کی تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔ آج مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی شکست نمایاں ہے کیونکہ امریکہ نے بین الاقوامی معاہدے کو توڑا ہے۔ آج ہم عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف شاکی ہیں اور امریکہ کو ہم ہر محاذ پر شکست سے دوچار کریں گے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج دنیا امریکہ کا مقابلہ کررہی ہے یورپی ممالک امریکہ کے خلاف کھڑے ہیں ، روس اور چین بھی امریکہ کے خلاف ہیں اور امریکہ دنیا ایران کو تنہا کرنے کے بجائے خود تنہا ہوگیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے ملک کی پیشرفت اور ترقی میں طلباء کے کردار کو اہم اور اساسی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی یونیورسٹیوں علم و دانش کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور تہران کی یونیورسٹی بہت قدیمی ہے جس کا ملکی پیشرفت اور ترقی میں اہم اور فعال کردار رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬