15 October 2018 - 12:19
News ID: 437405
فونت
مرزا اسلم بیگ:
پاک فوج کے سابقہ کمانڈر انچیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایران خطے میں مضبوط طاقت بن کر ابھررہا ہے۔
مرزا اسلم بیگ

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف دفاعی تجزیہ نگار پاک فوج کے سابقہ کمانڈر انچیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے  تسنیم نیوز کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں اور کٹھن حالات کے باوجود آج ایران ایک مضبوط طاقت بن کر ابھر رہا ہے۔

انہوں نے پاک ایران تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خاطر خواہ نہیں ہیں ۔

مرزا اسلم بیگ نے کہا قابل  ذکر دفاعی معاہدے نہ ہونے کے ساتھ ساتھ، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی مکمل نہ کیا جا سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اسلامی دنیا طرح طرح کے مسائل کا شکار ہے، او آئی سی اسلامی دنیا کو حقوق دلانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

مرزا اسلم بیگ نے کہا امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬