14 October 2018 - 14:40
News ID: 437398
فونت
ایران میں متعین برطانوی سفیر :
روب میکئر نے کہا کہ جوہری معاہدے پر قائم رہنا، ایران کیساتھ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد ہے ۔
روب میکئر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں متعین برطانوی سفیر نے کہا ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عمل کرنا ایران کیساتھ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو اقتصادی شعبے میں عالمی جوہری معاہدے کے فوائد سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

'روب میکئر' نے کہا کہ ہرچند جوہری معاہدے پر پابندی، برطانیہ کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن اس کے باوجود ہم اپنے کئے گئے وعدوں پر عمل پیرا ہیں اور اس راستے کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں برطانوی سفارت خانے کے کھولنے سے اب تک ہم سب دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

برطانوی سفیر نے کہا کہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کی توسیع کے علاوہ انسان کی ضروری سامان بشمول ادویات، خوراک اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ایران اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو توسیع دینے کا پہلا قدم ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ابتدائی تجارتی اقدامات کے ذریعے پابندیوں کو شکست دے کر آہستہ آہستہ ان کو خاتمہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بے شک بہت سی برطانوی کمپینیاں صوبے فارس میں موجودہ اچھی صلاحیتوں کی وجہ سے اس صوبے کے ساتھ تعلقات بڑھانا کی خواہاں ہیں۔

اس موقع میں صوبے فارس کے گورنر 'اسماعیل تبادار' نے جوہری معاہدے پر یورپی ممالک کے مثبت موقف پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر دنیا کی تاریخ اس ایٹمی سمجھوتے پر امریکی خلاف ورزی کو فراموش نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت میں عالمی عدالت انصاف کی جانب سے ایران کے حق پر فیصلہ کرنا ایران کی حقانیت اور دیانت داری کے سب سے بڑا سبب ہوتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬