‫‫کیٹیگری‬ :
17 October 2018 - 13:19
News ID: 437426
فونت
اسکردو میں منعقدہ سیمینار میں شیخ فرمان شگری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض بلتستان کے مایہ نازادیب، شاعر پروفیسر حشمت کمال الہامی نے انجام دئیے۔
سیمینار اسلامی تہذیب کے ارتقاء میں کربلا کا کردار سیمینار اسلامی تہذیب کے ارتقاء میں کربلا کا کردار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی تہذیب و تمدن کے ارتقاء میں کربلا کا کردار کے موضوع پر جامعۃالنجف اسکردو کے جدید آڈیٹوریم میں فکر و نظر آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام اسلامک کلچرل سنٹر اسکردو کے تعاون سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔

سیمینار میں ممتاز عالم دین، نامور مصنف و محقق علامہ شیخ سجاد حسین مفتی نے خطاب کیا۔

معروف قاری محمد عابدین نے تلاوت کلام پاک سے محفل کا پرنور آغاز کیا۔

نوجوان مدح خوانوں سید امتیاز حسینی اور شجاعت علی غدیر نے نعت اور سلام کے نذرانے پیش کرکے محفل کو چار چاند لگادئیے۔

ڈاکٹر شیخ فرمان شگری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض بلتستان کے مایہ نازادیب، شاعر پروفیسر حشمت کمال الہامی نے انجام دئیے۔ اس سیمینار میں علماء، دانشور، اہل علم اور طالب علموں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ /۹۸۸/ ن ۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬