16 October 2018 - 16:44
News ID: 437417
فونت
روس کے وزیر توانائی :
روس کے وزیر توانائی نے کہا کہ روس چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ مشترکہ کوششوں کے ذریعے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے قوانین کے نفاذ اور مارکیٹ کو بہتر بنانے کو یقینی بنایا جائے۔
بیژن نامدار زنگنہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر توانائی نے ایرانی وزیر تیل کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مل کر تیل مارکیٹ میں استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پُرامید ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 'الیگزینڈر نوواک' نے روسی دارالحکومت ماسکو میں ایران کے وزیر تیل 'بیژن نامدار زنگنہ' کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں ںے مزید کہا کہ روس چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ مشترکہ کوششوں کے ذریعے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے قوانین کے نفاذ اور مارکیٹ کو بہتر بنانے کو یقینی بنایا جائے۔

فریقین نے ایران اور روس کے درمیان توانائی اور ایندھن کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے بالخصوص اوپیک تنظیم کے فیصلوں کے مطابق عالمی تیل منڈی میں استحکام لانے کے لئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

روسی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی سرگرمیوں بالخصوص توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران اور روس کے وزراء نے تیل مارکیٹ میں عدم استحکام سے روکنے اور عالمی سطح پر تیل کی ضروریات کو موثر انداز میں پورا کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر تیل نے غیراعلانیہ طور پر روس کا دورہ کیا اور روسی محکمہ توانائی کی جانب سے شائع ہونے والی تصاویر کے مطابق انہوں نے روسی وزیر توانائی کے ساتھ ملاقات کی جس میں روس میں ایران کے سفیر مہدی سنائی بھی موجود تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬