ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے نیروبی کی پارک روڈ مسجد میں اربعین سیمینار منعقد کیا جائے گا جسمیں مسلمان اورعیسائی دانشور وں کی شرکت متوقع ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیمینار «حسینی قیام؛ نمونہ عدالت، آزادی اور تمام انسانوں کے لیے حق طلبی» کے عنوان سے چہلم کے موقع پر تیس اکتوبر کو منعقد کیا جارہا ہے۔
کینیا میں ایرانی مرکز کے مطابق سیمینار اور اجتماع کا مقصد چہلم امام میں عظیم قافلوں اور پیدل روی کے ساتھ اظھار یکجہتی اورعزادارن اباعبدالله الحسین(ع) اور انکے ساتھیوں سے تجدید بیعت کرنا ہے۔
سیمینار اور اجتماع میں مسلمان ، عیسایی شخصیتوں کے علاوہ یونیورسٹیوں کے اساتذہ، محققین اور دیگر عاشقان امام حسین(ع) کی شرکت متوقع ہے۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے