‫‫کیٹیگری‬ :
17 October 2018 - 13:07
News ID: 437424
فونت
پاکستان نے پاک ایران سرحد سے ایرانی سرحدی محافظوں کے مبینہ اغوا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈھونڈنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
پاکستان وزارت خارجہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ایرانی سرحدی محافظوں کو ڈھونڈنے کے لیے پاکستان نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں کی افواج گزشتہ سال طے پانے والے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کام کر رہی ہیں تاکہ سرحدی محفظوں کا پتہ چلایا جا سکے۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آرپیشنز بھی تمام تر اقدامات پر مستقل رابطے میں ہیں۔

پاکستان نے ایران کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی بھائیوں کے ساتھ مل کر لاپتہ سرحدی محافظوں کو ڈھونڈنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ  14 ایرانی سرحدی محافظوں کو منگل کے روزمقامی وقت کے مطابق علی الصبح چار سے پانچ بجے کے درمیان  صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے میرجاوہ سے  اغوا کیا گیا۔

 تہران میں پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے بھی اغوا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اس حوالے سے ایران کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کرے گی۔

 دوسری طرف ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد پر موجود بعض علاقائی ممالک کے حمایت یافتہ شرپسند اور دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔

پاسداران انقلاب اسلامی کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرحدوں کے اندر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے لئے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ پاک ایران سرحد پر اس سے قبل بھی اس قسم کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد پر پیش آنے والے واقعات میں امریکا،اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک ملوث ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬