میجر جنرل محمد مارانی :
ایران کے جنوب مشرقی علاقے کے قدس ائیر ڈیفنس بیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی صوبے سیستان و بلوچستان میں اپنی تمام طاقت کے ساتھ پاکستانی زائرین اربعین کو سہولیات کی فراہمی پر تیار ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی علاقے کے قدس ائیر ڈیفنس بیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی صوبے سیستان و بلوچستان میں اپنی تمام طاقت کے ساتھ پاکستانی زائرین اربعین کو سہولیات کی فراہمی پر تیار ہے۔
یہ بات میجر جنرل "محمد مارانی" نے منگل کے روز ایران کے جنوب مشرقی علاقے زاہدان میں پاکستانی زائرین اربعین کی رہائشگاہ کے دورے پر کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس صوبے میں پاکستانی زائرین کی سلامتی کی فراہمی کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے گئے اور اللہ تعالی کی مدد سے کوئی مشکل پیش نہیں آئے گا۔
جنرل مارانی نے کہا کہ سپاہ پاسداران اس صوبے کے تمام علاقوں میں پاکستانی زائرین کی خدمت اور حمایت پر فخر کر رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے