مشرقی یمن کے صوبے المہرہ کے عوام نے مظاہرے کر کے سعودی اتحادی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگ صوبہ المہرہ کے شہر غیضہ کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے سعودی اتحادی فوج کے خلاف سخت احتجاج کیا۔
مظاہرین نے سعودی شاہ سلمان کو سامراجی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے اپنے صوبے سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے سعودی حکام کے اس دعوے کو بھی سختی کے ساتھ مسترد کر دیا کہ انہوں نے المہرہ صوبے میں سیکڑوں خاندانوں کی جانیں بچائی ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد صوبے میں انسانی امداد پہنچانے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ یمن کے صوبے المہرہ کے عوام اس سے پہلے بھی، کئی بار سعودی اتحادی فوج کے انخلا کا مطالبہ کر چکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے