حجت الاسلام سید حسن نصر اللہ :
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ لبنانی عوام ماضی کی طرح دشمن کے فتنہ انگیز اور اختلاف پر مبنی منصوبوں کو ناکام بنادیں گے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ حجت الاسلام سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے ریڈیو النور کے اہلکاروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ لبنانی عوام ماضی کی طرح دشمن کے فتنہ انگیز اور اختلاف پر مبنی منصوبوں کو ناکام بنادیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لبنانی میڈیا کو بھی چاہیے کہ وہ لبنان کے خلاف دشمن کی تمام سازشوں کو بے نقاب کرکے ماضی کی طرح ناکام بنادے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے فوجی اور سکیورٹی خطرات کو کسی حد تک پس پشت چھوڑ دیا ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم آگاہی اور بیداری کے ساتھ ماضی کی طرح دشمنوں کی موجودہ سازشوں اور فتنوں کو ناکام بنادیں گے۔/۹۸۹ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے