‫‫کیٹیگری‬ :
20 October 2018 - 18:52
News ID: 437453
فونت
حجت ‌الاسلام والمسلمین عبدالکریم بہجت ‌پور:
طالبات کے حوزات علمیہ کے ذمہ دار نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ طلبا خود کو علم و دانش کے اسلحہ سے لیث کریں کہا: علماء و طلاب، علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ روز مرہ کے مسائل سے بھی آگاہی حاصل کریں تاکہ معاشرے میں اٹھنے والے سوالوں کے جوابات دیں سکیں ۔
حجت ‌الاسلام والمسلمین عبدالکریم بہجت ‌پور

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، طالبات کے حوزات علمیہ کے ذمہ دار حجت الاسلام والمسلمین عبدالکریم بہجت ‌پور نے صوبہ کردستان میں " طلیعہ حضور" پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آپ طلاب نے حوزہ علمیہ میں داخلہ لیتے ہی ایک سنگین اور بڑی ذمہ داری کو اپنے دوش پر اٹھانے کی ٹھانی ہے ، اور ھرگز اس بات کو فراموش نہ کریں کہ حوزہ علمیہ میں داخل ہونے کے لئے بہت بڑی توفیق آپ کے شامل حال ہوئی ہے کہ جس کی آپ کو قدر کرنی چاہئے ۔

انہوں نے مزید کہا: بلا شک و شبھہ مستقبل میں آپ مخالفتوں اور مشکلات سے روبر ہوں گے مگر یہ باتیں اپ کو ذمہ داریوں کی ادائگی میں خلل ایجاد نہ کریں اور آپ کو مقصد تک پہونچنے میں پست نہ کریں ۔

الاسلام والمسلمین بہجت ‌پور نے کہا: اگر کوئی طالب علم، ایذیتوں اور مشکلات کی وجہ سے راستہ سے ہٹ جائے تو گویا وہ ہدایت اور کامیابی کے راستہ سے بہک گیا ہے ۔

انہوں ںے مزید کہا: علماء اور طلاب راہ انبیاء اور اولیاء الھی کو آگے بڑھانے والے ہیں ، لہذا حوزہ علمیہ میں ہمارے داخل ہونے کا مقصد الھی رہے تاکہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکیں ، اور اگر ابھی تک ہماری نیت میں کسی قسم کھوٹ رہا ہے تو آج سے نیت کی اصلاح کرلیں اور پاک و طاھر نیت کے ساتھ حوزہ علمیہ میں تعلیم حاصل کریں ۔

طالبات کے حوزات علمیہ کے ذمہ دار نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ طلبا خود کو علم و دانش کے اسلحہ سے لیث کریں کہا: علماء و طلاب علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کے مسائل سے بھی آگاہی حاصل کریں تاکہ معاشرے میں اٹھنے والے سوالوں کے جوابات دیں سکیں ۔

انہوں نے ضرورت تهذیب نفس کی تاکید کی اور کہا: اگر طلاب ، تهذیب نفس پر دھیان نہ دیں گے تو ان کے لئے تعلیم سود مند نہ ہوگی ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬