رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سے زمینی راستے سے ، اربعین حسینی میں شرکت کے لئے زائرین ایران کے راستے عراق جاتے ہیں ۔ اب تک ہزاروں زائرین تفتان میرجاوہ سرحد سے ایران میں داخل ہوچکے ہیں ۔
ایران کے راستے کربلائے معلی جانے والے زائرین کو میرجاوہ پہنچنے کے بعد بسوں کے ذریعے زاہدان پہنچایا جاتا ہے جہاں ان کے قیام کے لئے کئی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔
زاہدان میں قیام کے بعد پاکستان کے زائرین اربعین کو بسوں کے ذریعے عراق کی سرحد تک پہنچایا جاتا ہے ۔ ایران میں پاکستان کے زائرین اربعین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خاص اہتمام کیا ہے ۔ زاہدان کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی ان کی پذیرائی کے مراکز قائم کئے گئے ہیں -
سپاہ نیوز نے خبر دی ہے کہ پاسداران انقلاب کے کمانڈرانچیف جنرل محمد علی جعفری نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے نام خط میں لکھا ہے کہ اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ایران کے راستے کربلائے معلی جانے والے پاکستانی زائرین کی پذیرائی اور انہیں ضروری سہولتیں فراہم کرنے پر پوری توجہ دی جائے ۔/۹۸۸/ ن ۹۴۰