کونسل آف حوزه علمیہ مازندران کے رکن حجت الاسلام محمد باقر محمدی لائینی نے شھر ساری میں رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں ملک کے ممتاز طلبا کی رھبر معظم انقلاب اسلامی سے ہونے والی ملاقات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ملک کے طلبا اور ممتازین سے آپ کی متعدد اور مسلسل نشستیں اس بات کی بیانگر ہیں کہ آپ ملک کی ترقی میں ان جوانوں کے کردار کو اہم جانتے ہیں ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رهبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کی ترقی میں ایک بار پھر اندرونی توانائیوں سے استفادہ کی تاکید ہے کہا : حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنی تمام تقریروں میں اپنے راستے کو واضح طور سے پیش کیا ہے مگر کچھ ایسا لگتا ہے کہ ملک کے حکمراںوں نے آپ کی باتوں کو نہ ماننے کی ٹھان رکھی ہے ۔
کونسل آف حوزه علمیہ مازندران کے رکن نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ مغرب اور یوروپ سے توقع لگانا تعطل کے سوا کچھ بھی نہیں ہے کہا: اس ناز و نخرے کا انجام حقارت کے علاوہ کچھ بھی نہیں ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ افسوس بعض افراد ملک کی مشکلات کا حل مذاکرات میں پنہان جانتے ہیں کہا: جیسا کہ رھبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ انقلاب اسلامی کے راستہ میں کسی قسم کی روکاوٹیں موجود نہیں ہے کہ جس پر ملک کے حکمراں کو ایمان رکھنا چاہئے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۷