‫‫کیٹیگری‬ :
20 October 2018 - 22:31
News ID: 437456
فونت
حجت الاسلام و المسلمین پناهیان:
سرزمین ایران کے مشھور مقرر نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اہل میڈیا، مغربی دنیا کی طرف سے اربعین امام حسین علیہ السلام کی خبروں کے بایکاٹ کئے جانے پر عکس العمل پیش کریں کہا: پیغام امام حسین کو دنیا کے کانوں تک پہونچا اہل میڈیا کی اہم ذمہ داری ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمین علی رضا پناهیان

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور مقرر حجت الاسلام و المسلمین علی رضا پناهیان نے مسجد شهدای هفتم تیر تہران میں تقریر کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام اس بات سے بخوبی آگاہ تھے کہ اپ کی شھادت اور آپ کے قیام سے اسلامی حکومت کا قیام وجود میں نہ آئے گا مگر آپ کا مقصد قیام اور مقصد شھادت یہ تھا کہ اسلام بعد کی نسلوں تک پہونچ جائے لہذا عاشوراء میڈیا کا ایک حصہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: آج اہل میڈیا اس بات کی کوشش کریں کہ عاشوراء کے پیغام کو دنیا کے ان لوگوں کے کانوں تک پہونچائیں جو اس سے بے خبر ہیں ، عاشوراء کو وقت کے اہم ترین واقعہ کے طور پر میڈیا میں پیش کریں ۔

حجت الاسلام و المسلمین پناهیان نے اربعین کی پیادہ روی میں شرکت کو نہایت اہم جانا اور کہا: اربعین کی پیادہ روی میں شرکت کا ابا عبدالله الحسین علیہ السلام کے عالمی ہونے میں اہم کردار ہے ، اس حوالہ سے اس پیادہ روی میں شرکت ایک طرح کی ضرورت شمار کی جاتی ہے ۔

انہوں ںے مزید کہا: جو بھی اس میدان رابطہ میں قربت لائے اور فاصلہ میں کمی پیدا کرے، گویا وہ راہ خدا کا شھید ہے ، اربعین کی پیادہ روی میں شرکت کرنے والا ، قیام امام حسین علیہ السلام کا احیاگر اور عصر حاضر میں پیغام عاشوراء کو دنیا کے کانوں تک پہونچانے والا ہے ۔

انہوں نے اربعین امام حسین علیہ السلام کو اربوں انسانوں کی محبت کا مظھر جانا اور کہا: اربعین کی پیادہ روی میں سبھی ایثار و فداکاری میں مصروف ہیں ، لہذا میڈیا کی صورت میں اس کی خدمت کا عظیم اجرو ثواب ہے ۔

حجت الاسلام و المسلمین پناهیان نے شھادت کو بہترین میڈیا جانا اور کہا: اہل میڈیا ، اربعین کے مفھوم کو دنیا کے کانوں تک پہونچانے میں خود کم نہ سمجھیں ، درحال حاضر اربعین اباعبدالله الحسین علیہ السلام بہت ہی زیادہ مظلوم ہیں اور اس مظلومیت کے ختم کرنے کا واحد راستہ دنیا کے گھروں تک اربعین کے پیغام کو پہونچانا ہے کہ جس میں اہل میڈیا کا کردار اہم ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اربعین امام حسین علیہ السلام میں دنیا کو اپنی سمت کھینچنے کی کافی توانائی موجود ہے لہذا اہل میڈیا اس کی خبروں کے انعکاس کی پوری کوشش کریں نیز مشکلات کے سامنے متوقف نہ ہوں کہا: میڈیا ، اربعین کے پیغام کو اس طبقہ تک پہونچائے جو حضرت امام حسین علیہ السلام اور اربعین سے نا آشنا ہیں اور ان کے سامنے بیان کریں کہ یہ سفر عقل و منطق کی بنیادوں پر استوار ہے ۔

ایران کے مشھور مقرر نے کہا: آج مغربی میڈیا اربعین کی پیادہ روی کی خبروں میں ۲۰ ملین شرکت کرنے والوں کی تعداد کو سینسر کر کے ۱۰ ھزار پیش کرتے اس حوالہ سے اہل میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ حقائق کے منتقل کرنے اور اس پیادہ روی کی سچی تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنے میں کردار ادا کریں ۔

انہوں نے آخر میں مزید کہا: یہ عظیم اجتماع ظهور امام زمانہ حجت ابن الحسن(عج) کے امادگی کا میدان ہے یہ اجتماع لوگوں کے حضرت کے ظھور کے تیار کرے گا ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬