19 October 2018 - 22:39
News ID: 437448
فونت
عبدللہیان نے کہا کہ ترکی خاشقجی کے معاملے میں سعودی عرب سے حق السکوت وصول نہیں کرےگا ۔
عبدللہیان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر عبدللہیان نے سعودی صحافی خاشقجی کے معاملے میں ترکی کے پائدار رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب بری طرح امریکی اور صہیونی سازش میں پھنس گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد کے لئے سعودی صحافی خاشقجی کوئي سنجیدہ خطرہ نہیں تھے وہ صرف سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت پر تنقید کرتے تھے لیکن سعودی عرب پر حکمراں فکر قتل و غارت اور تشدد پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے مغربی آقاؤں کے فریب میں بری طرح پھنس گيا ہے اور اب وہ اپنے مغربی آقاؤں کو حق السکوت کے لئے بھاری مقدار ميں رشوت پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

عبدللہیان نے کہا کہ ترکی خاشقجی کے معاملے میں سعودی عرب سے حق السکوت وصول نہیں کرےگا ۔/۹۸۹ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬