21 October 2018 - 20:05
News ID: 437467
فونت
رضوی کرامت فاؤنڈیشن ؛
رضوی کرامت فاؤنڈیشن کی اربعین کمیٹی کے معاون نے چہلم امام حسین علیہ السلام پر ہونے والے پیدل مارچ کے دوران غیرملکی زائرین کے درمیان ۸۵ ہزار غذائی پیک تقسیم کرنے کی خبر دی۔
زائرین پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین علی لقمان پور نے کہا: میرجاوہ بارڈر، دوغارون، آستارا، بیلہ سوار اور بازرگان بارڈر من جملہ سرحدوں میں سے ہیں جہاں سے ہمسایہ ممالک کے زائرن اربعین حسینی پر حاضر ہونے کے لئے داخل ہورہے ہیں اور عراق جانے کے لئے ہمارے ملک سے انہی سرحدوں سے گزر کر جائیں گے۔

انہوں نے رضوی کرامت فاؤنڈیشن کی ان تمام سرحدوں پر مکمل آمادگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:آستان قدس رضوی اور سرحدی صوبوں کے گورنری آفس کی مشترکہ کاوشوں سے تمام مندرجہ بالا سرحدوں پر زائرین کی پذیرائی کے لئے مناسب ماحول فراہم کیا گیا ہے اور ان کی پذیرائی کا غذائی پیک کی صورت میں اہتمام کیا گیا ہے۔

حجت الاسلام لقمان پور نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: میرجاوہ بارڈر پاکستانی زائرین سے مخصوص ہے ، دوغاروں افغانستان سے آنے والے زائرین کے لئے،آستارااور بیلہ سوار بارڈر آذربائیجان سے تشریف لانے والے زائرین کے لئے اور بازرگان بارڈر ترکی سے تشریف لانے والے زائرین کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬