29 October 2018 - 19:35
News ID: 437515
فونت
شیعہ مرجع آیت اللہ سیستانی:
عراق کے ممتاز شیعہ مرجع آیت اللہ سیستانی نے مجمع تقرب مذاہب کے سربراہ سے ملاقات میں شیعہ سنی اتحاد کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے عراق میں حشد الشعبی کو اہلسنت خاندانوں کے تحفظ کا حکم دیا ، سنی خاندانوں کی حفاظت ہمارا مذہبی اور دینی فریضہ ہے۔
آیت ‌الله سیستانی

رسا نیوز ایجنسی کے مطابق، عراق کے ممتاز شیعہ مرجع آیت اللہ سیستانی نے مجمع تقرب مذاہب کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی  سے ملاقات میں شیعہ سنی اتحاد کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے عراق میں حشد الشعبی کو اہلسنت خاندانوں کے تحفظ کا حکم دیا ، سنی خاندانوں کی حفاظت ہمارا مذہبی اور دینی فریضہ ہے۔ عراق میں شیعوں اور سنیوں نے باہمی اتحاد سے دشمن کی کمر توڑ دی ہے۔ آیت اللہ سیستانی نے کہا کہ موصل میں اکثریت سنیوں کی ہے لیکن انتخابات میں موصل کے سنیوں نے ایک شیعہ نمائندے کو ووٹ دیکر کامیاب بنایا جو عراق میں شیعہ اور سنی اتحاد کا بہترین نمونہ ہے۔ آیت اللہ سیستانی نے کہا کہ داعشیوں کے ظلم و ستم سے بچانے کے لئے اہلسنت خاندانوں کے تحفظ کے لئے حشد الشعبی کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اہلسنت بھائیوں کا داعش کے مقابلے میں تحفظ کریں اور سنی بھائیوں کو سپر بن جائیں ۔ آیت اللہ سیستانین ے کہا کہ عراق میں شیعہ اور سنی نے باہمی اتحاد کے ذریعہ دشمن کے تمام ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے/۹۸۸/ن ۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬