30 October 2018 - 12:54
News ID: 437522
فونت
پاکستان :
اپنے مشترکہ بیان میں جمعیت علماء اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ ارض حجاز مقدس پر آل سعود کے سیاسی مخالفین کیلئے جگہ تنگ کر دی گئی ہے۔
 ملک سلمان و ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کے مطابق،جمعیت علماء اہل حدیث پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ قاضی عبدالقدیر خاموش، حافظ محمد شفیق انصاری، حاجی محمد ایوب، مولانا عمر فاروق و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ارض حجاز مقدس پر آل سعود کے سیاسی مخالفین کے لئے جگہ تنگ کر دی گئی ہے۔ یہ وہ مظالم ہیں، جن پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے حتٰی کہ امریکہ بھی اپنے مفادات کے تحت بیانات بدلتا رہتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ سعودی بادشاہت کی پشت پناہی کرنے والا امریکہ نہ ہو تو بقول ٹرمپ واقعی آل سعود دو ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جس بے دردی سے سعودی صحافی کو قتل کیا گیا، اس پر ترکی کے سوالات کے جوابات کیوں نہیں دیئے جا رہے۔؟ سعودی صحافی کو سرزمین ترکی پر قتل کیا گیا، ملزموں کا ٹرائیل بھی اسی ملک میں ہونا چاہیئے۔ میڈیا اور عدالتیں کتنی آزاد ہیں، کچھ چھپا نہیں، دنیا پر عیاں ہےکہ ظلم و ستم کے خلاف کوئی آواز بلند کرنے والا نہیں۔

جمعیت علماء اہلحدیث پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر آل سعود کے مظالم بے نقاب ہوگئے ہیں کہ وہ کسی کی تنقید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ امام کعبہ سمیت، جید علماء کرام کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالنا اور ان پر مظالم کرنا انتہائی بھیانک اقدام ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬