04 November 2018 - 20:56
News ID: 437565
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے ملک میں امن و امن کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تعجب اور افسوس کا اظہار کیا ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے سربراہ اور بزرگ مذہبی رہنماء مولانا سمیع الحق کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو ملک و قوم کیلئے افسوسناک اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔

مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں قائد ملتِ جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے ملک میں امن و امن کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تعجب اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاموش تماشائی بننے کے بجائے حکومت کو حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لانے چائیے اور قیمتی جانوں سمیت ملکی اور عوامی املاک کے تحفظ کو ترجہی بنیادوں پر حل کرنا چائیے۔

قائدِ ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی ملک و قوم اور اتحادِ اُمت کیلئے خدمات نمایاں ہیں اور اُنکا قتل یقیناً ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے مولانا سمیع الحق کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور موجودہ امن و امان کی بگڑتی صورتحال کو فوری کنٹرول کرنے پر زور دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬