04 November 2018 - 21:24
News ID: 437570
فونت
ایران کے عوام نے ۴ نومبر (۱۳ آبان) عالمی سامراج کے خلاف قومی یوم مزاحمت اور یوم طلبا کے موقع پر تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں "امریکہ و اسرائیل مردہ باد" کے نعرے لگائے گئے ۔
 امریکہ اور صہیونی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام نے 4 نومبر (13 آبان) عالمی سامراج کے خلاف قومی یوم مزاحمت اور یوم طلبا کے موقع پر تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں بڑی بڑی ریلیوں میں "امریکہ مردہ باد" کے نعروں کے علاوہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے پرچموں کو جلا دے دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں 4 نومبر 1979 کو امریکی سفارت خانے پر قبضہ جما لینے کے دن کو قومی یوم طلبا کے نام پر رکھا گیا ہے لہذا آج اتوار کے روز اس دن کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں "امریکہ مردہ باد، صہیونی مردہ باد" کے نعرے لگائے۔

4 نومبر (13 آبان) عالمی سامراج کے خلاف قومی یوم مزاحمت اور یوم طلبا اور امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے نئی پابندیوں عائد کرنے کے بیک وقت تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں بڑی بڑی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

ایرانی طلبا اور طالب علموں اور دوسرے عوام نے ایک بڑی اجتماع میں سابق امریکی سفارتخانے کے سامنے "امریکہ مردہ باد" کے نعروں کے ساتھ اس سامراج سے اپنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا۔

ایرانی عوام نے وطن عزیز کے قومی پرچم لہرانے کے ساتھ اپنے ملک، 13 آبان کے شہدا اور بانی اسلامی انقلاب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک بار پھر باہمی اتحاد اور یکجہتی کی نشاندہی کی۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬