مہاتیر محمد :
آسیان تنظیم کے رکن ملکوں نے روہنگیا مسلمانوں کی سرکوبی کے باعث حکومت میانمار پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے سنگاپور میں آسیان اجلاس کے موقع پر اپنے بیان میں کھل کر یہ بات کہی کہ حکومت میانمار کی اعلی مشیر اور وزیر خارجہ آنگ سان سوچی بھی روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر جواب دہ ہونا پڑے گا۔
آسیان سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان میں بھی یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے تشدد کے حوالے سے حکومت میانمار جواب دہی کی پابند ہے۔
اس بیان میں میانمار کے مسلم آبادی والے صوبے راخائن کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے