15 November 2018 - 21:09
News ID: 437664
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی ریاست ''کیلی فورنیا'' کے جنگلات میں آتشزدگی سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی ریاست ''کیلی فورنیا'' کے جنگلات میں آتشزدگی سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ''بہرام قاسمی'' نے اپنے ایک بیان میں امریکی عوام بالخصوص آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا۔

انہوں نے بڑے پیمانے پر ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے اور مالی نقصانات پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شمالی کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پہلے دنوں میں 60 ہزار لوگ علاقے کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

گذشتہ کئی دنوں تک جاری رہنے والی یہ آگ ریاست کی تاریخ میں سب سے زیادہ خطرناک تھی جس سے ہلاکتوں کے علاوہ 57 ہزار گھروں اور کاروباری عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ہزاروں ایکٹر رقبے پر جنگلات جل کر راکھ ہو گئے۔

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی شدت میں ہر سکینڈ میں اضافہ ہورہا ہے اور مقامی انتظامیہ اس پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬