17 November 2018 - 15:11
News ID: 437670
فونت
جے یو آئی(س) :
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے دعووں کی بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔
علیم الدین شاکر اور  اعظم حسین

 رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء اسلام (س) ضلع لاہور کے رہنماؤں مولانا قاری علیم الدین شاکر اور ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین نے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یہودی ایہجنڈا نہیں بلکہ اسلامی نفاذ کے علاوہ کوئی نظام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جمہوری نظام نہیں بلکہ مارشل لا پلس لگا ہوا ہے، ملک کو صدارتی نظام کی طرف لیجایا جا رہا ہے، حکومت مہنگائی کو فوری کنٹرول کرے، حکومت کے آنے کے 2 ماہ بعد صرف مہنگائی کا طوفان اور غریب عوام کا استحصال ہی نظر آیا ہے، جبکہ پورا ملک گوں مگوں کی کیفیت کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اربابِ اقتدار عوام کو صرف وعدوں پر ہی نہ ٹرخائیں، قوم کو ریلیف دینے کی حکمت عملی اپنائیں، جے یو آئی ساتھ دیگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے دعووں کی بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے وزیرِاعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں جو کہ دیگر اداروں میں خفیہ طور پر تعینات ہیں اور کام کر رہے ہیں، انہیں بے نقاب کرکے اداروں سے بے دخل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قادیانی فتنوں کی ملک آئین اور اسلام کیخلاف سازشوں سے ہوشیار رہیں، ان کی غداری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ہم ہر حکومتی اچھے کام کی حمایت اور برائی کیخلاف مزاحمت کریں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬