21 November 2018 - 12:59
News ID: 437703
فونت
انصار اللہ نے عرب حکمرانوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
عبدالملک بدرالدین الحوثی

رسا نیوز ایجنسی کی المسیرہ سے رپورٹ کے مطابق، یمن کی اسلامی اور عوامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سربراہ عبدالملک بدرالدین نے عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ ، عرب حکمرانوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے اقدام کی مذمت کرتی ہے۔

عبدالملک بدرالدین نے عید میلاد النبی کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم خاتم الانبیاء اور سید الانبیاء کی ولادت باسعادت کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

عبد الملک حوثی نے یمنی عوام کے خلاف امریکی، سعودی اور اماراتی بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شمشیر پر خون کی فتح یقینی ہے اور مصیبتوں پر صبر کرنے والی قوم ہی کامیاب ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے آقاؤں کو یمن جنگ میں شکست نصیب ہوگی ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬