21 November 2018 - 13:04
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 437704
فونت
کابل خودکش دھماکے میں درجنوں اموات پر افغانستان میں یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
کابل خودکش دھماکے کابل خودکش دھماکے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغان صدر اشرف غنی نےکابل خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آج بدھ کے روزملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان اشرف غنی کے مطابق یوم سوگ پر افغانستان میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے کابل میں مذہبی تقریب میں خود کش دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا متاثر ہونے کے ناطے افغان بھائیوں کے دکھ کو محسوس کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان بھائی خطے میں لائی گئی جنگ کی قیمت ابھی تک چکا رہے ہیں، ہمارے عوام اور دونوں ممالک نے جانی و مالی دونوں صورتوں میں بھاری ترین قیمت چکائی ہے۔

واضح رہے کہ کل شام افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید میلادالنبی (ص) کے پروگرام میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید میلادالنبی (ص) کی تقریب کے دوران دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ نماز مغرب کے بعد ایئرپورٹ روڈ پر واقع ہال میں جاری عید میلادالنبی (ص) کی تقریب میں ہوا،  دہشت گردی کا نشانہ بننے والا ہال شہر کے عین وسط میں واقع ہے اور دھماکے کے بعد سیکڑوں افراد وہاں موجود تھے۔

وزارت صحت نے 60 افراد کے شہید اور 80 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے اور شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔/

۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

 

 

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین