25 November 2018 - 22:34
News ID: 437745
فونت
سرگئی لاؤروف :
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ دہشت گرد گروہ داعش کو شام میں اپنا ایک اتحادی تصور کرتا ہے اور اس کے خلاف جنگ کے بہانے وہ شام میں اپنی غیر قانونی موجودگی جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سرگئی لاؤروف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے امریکہ دہشت گرد گروہ داعش کو، شام میں غیر قانونی طور پر موجود اپنے فوجیوں کو باقی رکھنے کے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ شام میں امریکہ کا اصل مشن دہشت گردوں کو شکست دینا نہیں بلکہ وہ بدستور اس ملک میں حکومت کی تبدیلی کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔

دوسری جانب عراق اور شام میں امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے فضائی حملوں کی نگرانی کرنے والے گروپ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سن دو ہزار چودہ سے اب تک ان ممالک میں امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں پانچ ہزار سے زائد عام شہری مارے جا چکے ہیں۔

شام کی وزارت خارجہ، اقوام متحدہ سے کئی بار تحریری طور پر یہ مطالبہ کرچکی ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم غیرقانونی اتحاد کو شام پر حملوں سے روکا جائے۔

ادھر کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنطیم او پی سی ڈبلیو میں روس کے مستقل مندوب الیگزنڈر شولکن نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغرب کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ، ایک بار پھر میں شام میں کیمیائی دہشت گردی کا سلسلہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے غیر قانونی طور پر اپنے فوجی شام میں تعینات کر رکھے ہیں جو مختلف دہشت گرد گروہوں کو سپورٹ بھی کر رہے ہیں۔

روسی حکام اس سے پہلے بھی خبر دار کر چکے ہیں کہ شام میں تعینات امریکی فوجی مختلف دہشت گرد گروہوں کی تربیت اور ان کو اسلحہ اور ڈالر بھی فراہم کر رہے ہیں۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے سن دو ہزار چودہ میں داعش کے خلاف جنگ کے نام پر اتحاد قائم کیا تھا جس کے لیے نہ تو اقوام متحدہ سے منظوری لی گئی اور نہ ہی شام کی قانونی حکومت سے ایسا کوئی مشورہ کیا گیا۔

شام کی وزارت خارجہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بارہا مطالبہ کرچکی ہے کہ وہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم غیر قانونی اتحاد کے حملوں کو بند کرائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬