05 December 2018 - 15:00
News ID: 438821
فونت
پاکستان میں بعض قوتیں اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ملی یکجہتی کونسل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مشاورتی اجلاس میں جو البصیرہ اسلام آباد میں منعقد ہوا اورجس کی صدارت کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کی کہا گیا ہے کہ کونسل پاکستان میں آئینی و قانونی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے مساجد کی تالا بندی کی خبریں تشویش ناک ہیں۔

مشاورتی اجلاس میں اس امر پر اظہار افسوس کیا گیا کہ پاکستان میں بعض قوتیں اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پاکستان کے عوام اور مذہبی قوتیں اس کے خلاف مزاحمت کریں گی۔

کونسل کے قائدین نے فیصلہ کیا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرامین کی روشنی میں فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع جاری رکھا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ 13 دسمبر 2018 کو فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ایک کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، جس سے کونسل کے قائدین اور اہم سیاسی شخصیات خطاب کریں گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬