رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹکے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ساحلی شہر چابہار میں دہشتگردوں نے پولیس کے مرکز کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا ہے اور اس کے ساتھ جائے وقوعہ پر فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے ۔
دریں اثنا سیستان و بلوچستان صوبے کے نائب گورنر برائے سیکورٹی امورمحمد ہادی مرعشی نے چابہار کے پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی تصدیق کی ہے جبکہ کمشنر چابہاررحم دل بامری کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے پولیس کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔
موصلہ رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں ۳ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ قریب کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کی طرف سے عالمی دہشت گردوں کو دی گئی سخت شکست کی وجہ سے دہشت گرد گروہ اور اس کی حمایتی ایران میں دہشت گردی انجام دے کر ملک کو نقصان پہوچانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔
ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے مجروحین کو اسپتال میں پہوچایا جا رہا ہے ۔/