حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل کے ساتھ ایک ملاقات میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے حوالے سے مختلف تنظیمی امور پر مفصل گفتگو کی گئی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری کی مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی کیساتھ ایک تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے حوالے سے مختلف تنظیمی امور پر مفصل گفتگو ہوئی۔
جس میں خصوصیت کیساتھ یہ فیصلہ کیاگیا کہ شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی کابینہ کی زیر نگرانی ملک بھرمیں ڈویژنل سطح پرتنظیمی سیٹ اپ تشکیل دیاجائے گا، اس حوالے سے جلد ہی باقاعدہ تنظیمی دورہ جات کا آغاز کیا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے