رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایک وزیر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کا چپہ چپہ حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کی لپیٹ میں ہے۔
اسرائیل کے انرجی کے وزیر یووال اشٹائنس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل پورے اسرائیل کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے لبنان کی سرحد کے قریبی اپنی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے۔
دوسری طرف اخبار رائے الیوم نے حزب اللہ کی روز بروز مضبوت ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حزب اللہ کے کئی رہنماؤں کی اسرائیل کے ہاتھوں شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید عباس موسوی کو شہید کیا، عماد مغنیہ اور حسن اللقیس کو شہید کیا لیکن اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات سے حزب اللہ کمزور ہونے کے بجائے ایک طاقتور تنظیم میں تبدیل ہوگئی ۔
قابل ذکر ہے کہ آج لبنان اور اپنے ملک کی سرحدوں کا مکمل طور پر دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہے اور جس نے تاریخ میں پہلی بار اسرائیل کو شکست دیکر اسرائیلی فوج کی طاقت کا طلسم توڑدیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۷۸/